گٹکا مافیا کومقامی تھانوں کی مکمل سرپرستی حاصل ہے‘ درخواست گزار

1296 تعبيرية منگل 28 فروری‬‮ 7102 - (صبح 7 بجکر 53 منٹ)

شیئر کریں:

گٹکا مافیا کومقامی تھانوں کی مکمل سرپرستی حاصل ہے‘ درخواست گزار کراچی: سندھ ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ گٹکا مضر صحت ہے، اس پر فوری پابندی عائد ہونی چاہیئے، عدالت نے گٹکے کی تیاری، خرید اور فروخت کے حوالے سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے جواب طلب کرلیا، جواب کے جمع کرانے تک سماعت 27 مارچ تک کے ملتوی کردی گئی. تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں گٹکے کی تیاری اور اس کی خرید و فروخت کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت ایک شہری کی دائرکردہ درخواست پر ہوئی. درخواست گزار کا کہنا ہے کہ گٹکا کھانے کی وجہ سےبیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں ، جبکہ نوجوان نسل بھی تباہی کی جانب جا رہی ہے،درخواست گزار نے یہ بھی کہا کہ گٹکا مافیا کو مقامی تھانوں کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ گٹکا مضر صحت ہے، اس پر فوری پابندی عائد ہونی چاہیئے، جس پرایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ صوبائی حکومت نے متعدد باراس کی روک تھام کی ہے‘ تاہم تاحال مکمل کامیابی حاصل نہیں‌ہوئی ہے۔ مگرحکومت اس پر کام کر رہی ہے. عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے مزید بازپرس کی تو انہوں نے جواب جمع کرنے کے لئے عدالت سے وقت مانگ لیا، بعد ازاں سندھ ہائیکورٹ نےکیس کی سماعت27 مارچ تک ملتوی کردی۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں