پاناما کیس : وزیراعظم کی سربراہی میں اہم اجلا س شروع

5 تعبيرية جمعہ 21 جولائی‬‮ 7102 - (صبح 8 بجکر 15 منٹ)

شیئر کریں:

پاناما کیس : وزیراعظم کی سربراہی میں اہم اجلا س شروع تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد پیدا ہونے والی ممکنہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے قانون ماہرین کا اجلاس طلب کیا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس پہنچنے والے ماہرین میں بیرسٹر ظفر اللہ، اٹارنی جنرل اور خواجہ حارث شامل ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ‘ شاہد خاقان عباسی‘ احسن اقبال اور خواجہ آصف بھی وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں اور اجلاس شروع ہوگیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم ہاؤ س کے ترجمان مصدق ملک نے فیصلہ محفوظ کیےجانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ ردی کی ٹوکری میں پھینک دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی کی تفتیش تعصب پر مبنی ہے‘ نامکمل تفتیش پر کسی قسم کا فیصلہ ممکن نہیں ہے۔ آج صبح سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاناما عمل درآمد کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے وزیراعظم اور ان کے بچوں کی کرپشن پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے‘ فیصلہ سنانے کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ عدالتِ عظمیٰ نے سماعت مکمل کرنے سے قبل وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث کی ایما پر جے آئی ٹی رپورٹ کا اب تک خفیہ رکھا جانے والا والیم 10 بھی ان کے حوالے کردیا‘ خیال رہے کہ رپورٹ کے اس والیم پر مسلم لیگ ن کے وزرا کی جانب سے سب سےزیادہ اعتراضات اٹھائے جارہے تھے اور مطالبہ کیا جارہا تھا کہ اسے پبلک کیا جائے۔  یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے پانچ ججز پر مشتمل بینچ میں سے دو ججز نے وزیراعظم کو ناا ہل قرار دیا تھا اور تین نے کیس کی مزید تحقیقات کرنے کے لیے جی آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ جے آئی ٹی نے 60 روز میں اپنی تفتیش مکمل کرکے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی تھی۔ اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔