دھمکیاں نہ دیں کھل کرسامنے آئیں، شیری رحمان

5 تعبيرية جمعہ 21 جولائی‬‮ 7102 - (صبح 01 بجکر 14 منٹ)

شیئر کریں:

دھمکیاں نہ دیں کھل کرسامنے آئیں، شیری رحمان اسلام آباد : پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ کل بھی وزیراعظم نےجےآئی ٹی اورعدلیہ کودھمکیاں دیں، فاضل ججز کا تحمل ہے، جوان کی دھمکیاں برداشت کررہے ہیں، دھمکیاں نہ دیں کھل کرسامنے آئیں۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم کے بیانات متنازع ہو رہے ہیں، کل بھی وزیراعظم نے جےآئی ٹی اور عدلیہ کودھمکیاں دیں، دھمکیاں نہ دیں کھل کرسامنے آئیں۔ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم احتساب کو نہیں مانتے تو اس کا مطلب سپریم کورٹ کو نہیں مانتے، پیپلزپارٹی ایسے بیانات دیتی تو آج کٹہرے میں کھڑی ہوتی، وزیراعظم بتائیں کون ان کے خلاف تحریک چلارہاہے، وزیراعظم کھل کربولیں کون ان کیخلاف سازش کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم اپنی ذات کیلئے اقتدار سے چمٹے بیٹھےہیں، وزرااوردرباری ان کواچھی ایڈوائس دیں، ایڈوائس دیں کہ ملک کواندھیروں کی طرف نہ لے کر جائیں، وزیراعظم نے اپنی دولت کیلئے پوری ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ہر ادارہ مفلوج ہوچکا ہے لیکن انہیں اپنی فکر ہے، وزیراعظم نام جے آئی ٹی کا لیتے ہیں اورغصہ عدلیہ پر اتارتےہیں، مسلم لیگ ن منہ کھلوائے ہمیں بھی بہت کچھ معلوم ہے۔ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا اور ہمارے وزیراعظم نے عدالتوں کے سامنے سرخم تسلیم کیا نواز شریف کو بھی عدالتی فیصلوں کے سامنے سرنگوں کرنا چاہئے۔