’’یہ پاگل عورت کیسے اداکارہ بن گئی ؟ اس کے پاس تو نہ۔۔۔۔۔۔ہندوستانی فلموں کی مشہور اداکارہ نے کیرتی سنن پر انتہائی شرمنا ک الزام لگا کر ’’لفظی جنگ ‘‘ کا آغاز کر دیا

1 تعبيرية ہفتہ 29 جولائی‬‮ 7102 - (سپہر 5 بجکر 72 منٹ)

شیئر کریں:

’’یہ پاگل عورت کیسے اداکارہ بن گئی ؟ اس کے پاس تو نہ۔۔۔۔۔۔ہندوستانی فلموں کی مشہور اداکارہ نے کیرتی سنن پر انتہائی شرمنا ک الزام لگا کر ’’لفظی جنگ ‘‘ کا آغاز کر دیا بھارتی فلمی اداکاراؤں کی آپس میں ہونے والی لڑائی اور ایک دوسرے پر شرمناک الزام کوئی نئی بات نہیں لیکن اب بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کیرتی سنن اور بھیروی گوسوامی کے درمیان ہونے والی ’’لفظی جنگ ‘‘ اور ’’ شرمناک القابات ‘‘ انڈین میڈیا کی سرخیوں کی زینیت بنے ہوئے ہیں ۔ نجی بھارتی ٹی وی چینل ’’انڈو ٹی وی‘‘ کے مطابق کیرتی سنن نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’مبارکاں ‘‘ کے ایک گانے ’’ہوا ہوا‘‘کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں وہ ڈانس کرتی دکھائی دے رہی ہیں، اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے بھیروی گوسوامی نے کیرتی سنن کو نہ صرف ’’ خطرناک ، پاگل اور سنکی خاتون‘‘ کا لقب دیا ہے بلکہ کہا ہے کہ اسے تو کپڑے پہننے کا بھی ڈھنگ نہیں ہے ۔ بھیروی گوسوامی نے ایک اور ٹویٹ میں حد ہی کرتے ہوئے کیرتی سنن پر انتہائی شرمناک’’طنز ‘‘ کیا اور کہا کہ’’ وہ بہت ہی پاگل عورتوں کی طرح برتاؤ کر رہی ہے،وہ کیسے اداکارہ بن گئی کہ نہ اس کے پاس ’’ہیڈ لائٹ ‘‘ ہے اور نہ ہی’’ بمپر‘‘اس سے بہتر تو کالج جانے والی طالبات دکھائی دیتی ہیں۔