محمد حفیظ مشکل میں، باؤلنگ ایکشن تیسری بار مشکوک

3 تعبيرية جمعرات 19 اکتوبر‬‮ 7102 - (دوپہر 1 بجکر 14 منٹ)

شیئر کریں:

محمد حفیظ مشکل میں، باؤلنگ ایکشن تیسری بار مشکوک ابو ظہبی : پاکستانی بلے باز اور اسپینر محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن ایک بار پھر مشکوک ہوگیا ہے جسے سری لنکا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ کے درمیان رپورٹ کیا گیا.

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ میچ کے دوران پاکستانی اسپینر محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کو ایک بار پھر رپورٹ کیا گیا ہے.

ذرائع کے مطابق مشکلات میں گھیرے محمد حفیظ کے امتحان کے دن ابھی ختم نہیں ہوئے ہیں، وہ بلے بازی میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا پارہے تھے تاہم اب ان کے باؤلنگ ایکشن پر بھی تیسری بار اعتراض اٹھا دیا گیا ہے.

یاد رہے 17 نومبر 2016 کو باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ پاس کرنے والے محمد حفیظ کا باولنگ ایکشن اس سے قبل پہلی مرتبہ 2014 میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران چیلینج کیا گیا تھا.

تاہم باولنگ ایکشن میں معمولی تبدیلی کے بعد وہ دوبارہ اپنے ہنر آزمانے لگے تھے کہ دوسری مرتبہ پھر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن سری لنکا کے خلاف 2015 میں رپورٹ ہوا جسے انہوں نے 17 نومبر 2016 کلیئر کیا.

تاہم محض ایک سال بعد ہی محمد حفیظ کے باولنگ ایکشن تیسری بار بھر سے رپورٹ کردیا گیا ہے اور اب دیکھنا ہے کہ کیا اس بار بھی محمد حفیظ اپنا باولنگ ایکشن کلیئر کامیاب ہو پائیں گے یا نہیں.

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔