نوجوان کھلاڑی بہترین کھیل پیش کررہے ہیں، مصباح الحق

5 تعبيرية جمعرات 19 اکتوبر‬‮ 7102 - (دوپہر 3 بجکر 14 منٹ)

شیئر کریں:

نوجوان کھلاڑی بہترین کھیل پیش کررہے ہیں، مصباح الحق لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑی بہترین کھیل پیش کررہے ہیں، ایک آدھ شکست سے پریشان نہیں ہونا چاہئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی ون ڈے کی کارکردگی بہترین ہے، ٹیم میں تبدیلیوں سے پرفارمنس میں فرق پڑتا ہے۔

مصباح الحق نے بلے باز امام الحق کو پہلے ہی ون ڈے میچ میں سنچری اسکور کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امام الحق میں کافی ٹیلنٹ ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئند ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں سری لنکن ٹیم کی آمد بہترین قدم ہے۔

مصباح الحق نے کہا کہ قومی ون ڈے ٹیم کی کارکردگی دن بہ دن بہترین کی طرف جارہی ہے، نوجوان پلیئرز اچھی کارکردگی پیش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ کی باؤلنگ قومی ٹیم کے لیے اضافی سہولت ہے، تاہم ان کے باؤلنگ ایکشن پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

واضح رہے کہ سری لنکن ٹیم 29 اکتوبر کو لاہور میں تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ان دنوں دبئی میں ون ڈے سیریز کھیلنے میں مصروف ہیں، پاکستان نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں شکست دے دی ہے جبکہ ابھی دو ون ڈے میچز باقی ہے۔