چوتھا ون ڈے: سری لنکا نے پاکستان کو174رنز کا ہدف دے دیا

5 تعبيرية جمعہ 20 اکتوبر‬‮ 7102 - (دوپہر 1 بجکر 62 منٹ)

شیئر کریں:

چوتھا ون ڈے: سری لنکا نے پاکستان کو174رنز کا ہدف دے دیا شارجہ: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان شارجہ میں کھیلے جانے والے چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے174کا ہدف دیا ہے۔

سری لنکن ٹیم پاکستانی بالرز کا سامنا نہ کرسکی اور پورے اوورز کھیلے بغیرہی 173رنزپرڈھیر ہوگئی۔ حسن علی نے تین، شاداب خان اور عماد وسیم نے 2،دو وکٹیں حاصل کیں۔

یاد رہے کہ سری لنکا کے ساتھ پاکستان کو مذکورہ 5 میچوں کی سیریز میں حاصل ہے۔

چوتھے ون ڈے کے لیے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ رومان رئیس اور فہیم اشرف کی جگہ عثمان شنواری اور عماد وسیم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم پہلے ہی 3 ون ڈے میچز جیت کر سیریز اپنے نام کر چکی ہے اور اب ٹیم کی کوشش ہوگی کہ اگلے دونوں میچز جیت کر کلین سوئپ کرے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ اس بات کی خوشی ہے کہ ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد کھلاڑیوں نے ون ڈے سیریز میں زبردست کم بیک کیا ہے اور تینوں میچوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم مسلسل 7 ون ڈے میچز میں کامیابی حاصل کر چکی ہے جبکہ سری لنکا کو مسلسل 10 ون ڈے میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔