مولانا فضل الرحمان کی آصف علی زرداری سے ملاقات

3 تعبيرية جمعہ 19 جنوری‬‮ 8102 - (دوپہر 1 بجکر 63 منٹ)

شیئر کریں:

مولانا فضل الرحمان کی آصف علی زرداری سے ملاقات لاہور: مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری میں اسمبلیوں کی مدت پوری کرنے پر اتفاق رائے ہوگیا، رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردارنہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا، مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جمہوریت کی بقا کیلئے پارلیمنٹ کی بالادستی قبول کی جائے اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری کرنا چاہیئے۔

رہنماؤں کا اس بات پر بھی اتفاق تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کا سیاست میں کوئی کردار نہیں ہے، علاوہ ازیں ملاقات کے بعد آصف زرداری کی جانب سے مولانافضل الرحمان کو ظہرانہ بھی دیا گیا۔

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔