پی ایس ایل 2018 : کراچی کنگز اور پشاور زلمی آج مدِ مقابل

5 تعبيرية جمعرات 15 مارچ‬‮ 8102 - (دوپہر 21 بجکر 6 منٹ)

شیئر کریں:

پی ایس ایل 2018 : کراچی کنگز اور پشاور زلمی آج مدِ مقابل شارجہ : پاکستان سپر لیگ میں آج کراچی کنگز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا، دونوں ٹیموں میں فیصلہ کن میچ ساڑھے چار بجے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہے، شارجہ کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کی ٹیم آج پشاور زلمی کے مدمقابل آئے گی۔

شارجہ میں کھیلے جانے والے کراچی کنگز اور پشاورزلمی کا فیصلہ کن میچ ساڑھے چار بجے شروع ہوگا۔

دونوں ٹیموں کے لئے میچ جیتنا انتہائی ضروری ہیں، کنگز کے شیر زلمی کو پہلے مرحلے میں شکست سے دوچار کرچکے ہیں۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کی انجری کے باعث کراچی کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ مورگن کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔

کراچی کنگز نے اب تک ساتھ میچز کھیلے اور ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، کراچی نے پشاور زلمی کے خلاف آج کا میچ جیت لیا تو کراچی کنگز کی ٹیم پلے آف مرحلے میں کھیلے گی۔

پشاور کے چھ پوائنٹس ہیں، پشاور ایک اور میچ بھی ہارا تو ایونٹ سے باہر ہوجائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ مورگن کراچی کنگز کی قیادت کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جوئے ڈین لے، لین ڈل سیمنز، بابر اعظم، کولن انگرام، روی بھوپارا، محمد رضوان، شاہد آفریدی، محمد عامر، محمد عرفان (جونیئر)، عثمان خان شنواری شامل ہیں۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں رکی ویسلس، تمیم اقبال، محمد عارف، خوشدل شاہ، تیمور سلطان، ابتسام شیخ، محمد حفیظ، شکیب الحسن، حارث سہیل، ڈوائن براوو، حماد اعظم، سعد نسیم، خالد عثمان، کامران اکمل اور اینڈریو فلیچر شامل ہیں۔