پی ایس ایل کا فائنل‘ ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز

9 تعبيرية جمعرات 15 مارچ‬‮ 8102 - (دوپہر 21 بجکر 61 منٹ)

شیئر کریں:

پی ایس ایل کا فائنل‘ ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 25 مارچ کو کھیلے جانے والے پاکستان سپرلیگ کے فائنل میچ کے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز ہوگیا، فائنل کی ٹکٹس خریدنے کے لیے کوریئرسروس ٹی سی ایس کی آؤٹ لیٹس کے باہر شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد موجود ہے۔

کراچی میں ٹی سی ایس کی مقرر کردہ 32 شاخوں پر پاکستان سپرلیگ کے ایک ہزار سے 12 ہزار روپے تک کے ٹکٹس دستیاب ہیں جبکہ شائقین کرکٹ ایک شناختی کارڈ پر5 ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔

شائقین کرکٹ نیشنل اسٹیڈیم کے 15 انکلوژرز کے لیے ٹکٹس خرید سکیں گے اور سب سے کم قیمت کا ٹکٹ جنرل انکلوژر کا ہے جو ایک ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔

فرسٹ کلاس انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت 4 ہزار روپے، وی آئی پی انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت 8 ہزار روپے جبکہ وی وی آئی پی انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت 12 ہزار روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ مجھ سے کوئی بھی فری ٹکٹ کا مطالبہ نہ کرے، پی ایس ایل میچز کا مفت ٹکٹ نہیں ملے گا۔

یاد رہے کہ 25 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا، میچ کے موقع پر شاہراہ فیصل اور کارساز روڈ پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے۔

خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔