کراچی کنگز کے ہیرو محمدعامر کیلئے 2017کے بہترین بولر کا ایوارڈ

5 تعبيرية جمعرات 15 مارچ‬‮ 8102 - (دوپہر 3 بجکر 64 منٹ)

شیئر کریں:

کراچی کنگز کے ہیرو محمدعامر کیلئے 2017کے بہترین بولر کا ایوارڈ دبئی : آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں بہترین کارکردگی پر پاکستان کے فاسٹ بولر اور کراچی کنگز کے ہیرو محمد عامر کو غیر ملکی کرکٹ ویب سائٹ کی جانب سے بہترین بولر کا ایوارڈ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے تباہ کن ہتھیار اور کراچی کنگز کا ہیرو فاسٹ بالر محمد عامر نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، چیمپیئنز ٹرافی میں شاندار بالنگ پر غیر ملکی کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے بہترین بالر کا ایوارڈ دے دیا۔

محمد عامر کا کہنا ہے کہ ایوارڈ ملنا اعزاز ہے، ایسے ایوارڈ ملنے سے ملک کا نام روشن ہوتا ہے، دعا ہے مستقبل میں ایسی پر فارمنس برقرار رکھوں۔

یاد رہے کہ محمد عامر نے چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارتی ٹیم کے چیمپیئن بننے کا خواب خاک میں ملا دیا تھا اور روہت شرما، ویرات کوہلی اور شیکھر دھون کو آؤٹ کرکے بھارتی ٹیم کی کمر توڑ دی تھی۔

اس سے قبل کراچی کنگز کے اسٹار بولر محمد عامر کا کہنا تھا کہ ٹیم کا کومبینیشن بہت اچھا ہے، ایک ٹیم میں جو کچھ ہونا چاہیے، کراچی کنگز میں وہ سب موجود ہے، کراچی کنگز فائنل تک جائے گی اور ٹرافی اپنے نام کرے گی۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز کے ہیرو محمد عامر کو پاکستان سپرلیگ کی پہلی ہیٹ ٹرک بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے، انہوں یہ اعزاز پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں لاہور قلندر کے خلاف بالنگ کرتے ہوئے حاصل کیا تھا۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی کراچی کنگز کے محمد عامر بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔