اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، سرفراز الیون کی پہلی بیٹنگ جاری

3 تعبيرية جمعرات 15 مارچ‬‮ 8102 - (رات 9 بجکر 61 منٹ)

شیئر کریں:

اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، سرفراز الیون کی پہلی بیٹنگ جاری شارجہ: پاکستان سپرلیگ کے ستائیسویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے  بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان سپر لیگ کے ستائیسویں میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل ہیں، گلیڈی ایٹرز کی قیادت سرفراز احمد اور اسلام آباد کی کپتانی مصباح الحق کررہے ہیں۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز شین واٹس اور جیسن روئے نے کیا جبکہ یونائیٹڈ کی جانب سے پہلا اوور سمیت پٹیل نے کرایا،

خیال رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ پوائنٹس ٹیبل پر 12 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ گلیڈی ایٹرز 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، دونوں ٹیمیں پلے آف تک رسائی حاصل کرچکی ہیں۔