پی ایس ایل: فائنل کے لیے ٹریفک پلان جاری

8 تعبيرية پیر 19 مارچ‬‮ 8102 - (شام 7 بجکر 63 منٹ)

شیئر کریں:

پی ایس ایل: فائنل کے لیے ٹریفک پلان جاری کراچی: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے کے پیش نظر شہر کا ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ سندھ ناصر حسین شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک عمران یعقوب نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کے لیے سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر مخصوص شاہراہوں کو عام ٹریفک کیلیے بند کیا جائے گا۔

عمران یعقوب کا کہنا تھا کہ بند کیے جانے والے روٹس پر شٹل سروس چلائی جائیں گی، شٹل بسوں کے لیے تین گراؤنڈز مختص کئے گئے ہیں، وفاقی اردو یونی ورسٹی گراؤنڈ، حکیم سعید گراؤنڈ اور بیت المکرم مسجد کے سامنے اتوار بازار گراؤنڈ سے شٹل بس سروس چلے گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈالمیا روڈ عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا جائے گا اور حسن اسکوائر سے اسٹیڈیم کی طرف آنے والا پل بھی عام ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔ علاوہ ازیں نیو ٹاؤن سے بھی عام ٹریفک کا داخلہ بند ہو گا لیکن اسٹیڈیم روڈ پر واقعہ نجی اسپتالوں کے لیے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف، مریض اور ایمبولینسوں کو داخلے کی اجازت ہو گی۔

ڈی آئی جی ٹریفک عمران تعقوب نے کہا کہ پہلا ڈائی ورژن کارساز روڈ کا ٹرننگ پوائنٹ ہے جو یونی روسٹی روڈ سے دائیں جانب ہوتا ہوا اسٹیڈیم کی طرف جاتا ہے، یہ روڈ عام ٹریفک کے لیے بند کر رہے گا، عوام سے اپیل ہے کہ وہ راشد منہاس روڈ سے مڑ کر گلشن اقبال اور لیاقت آباد 10 نمبر کی طرف جائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شارع فیصل پر دو طرفہ ٹریفک چلیں گی، شاہراہ قائدین، راشد منہاس روڈ بھی مکمل طور کھلا رہے گا اور شاہراہ پاکستان پر ٹریفک مکمل طور پر بحال رہے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔