افغانستان میں دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 9 زخمی ہوگئے

9 تعبيرية پیر 19 مارچ‬‮ 8102 - (رات 01 بجکر 6 منٹ)

شیئر کریں:

افغانستان میں دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 9 زخمی ہوگئے کابل: افغانستان کے شہر جلال آباد میں گلبدین حکمت یار کی ریلی کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں جہاری تنظیم جزب اسلامی کے رہنماء گلبدین حکمت یار دھماکے سے محفوظ رہے البتہ 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، زخمی ہونے والے 9 افراد کو اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے۔

ترجمان صوبہ ننگر ہار عطا اللہ نے کہا ہے کہ گلبدین حکمت یار کو دھماکے سے کوئی نقصان نہیں ہوا کیوں کہ جب وہ ریلی سے خطاب کے لیے مقام پر پہنچے تو اس وقت تک دھماکہ ہو چکا تھا۔

حکام کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا تاہم اب تک کسی دہشت گرد تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔دھماکہ کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے سے متعلق کارروائی کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گلبدین حکمت یار افغانستان کے اہم اور با اثر شخصیت سمجھے جاتے ہیں، ماضی میں ہونے والے سول وار کے درمیان وہ بحیثیت وزیر اعظم اپنے پیشہ ورانہ خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

یاد ہے کہ ماضی میں عسکری اقدامت کے باعث انہیں اقوام متحدہ کی جانب سے پابندیوں کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا، علاوہ ازیں وہ حکومت اور طالبان کے درمیان رابطے کا ذریعہ سمجھے جاتے ہیں۔

گذشتہ برسوں افغان حکومت اور جزب اسلامی کے درمیان معاہدہ بھی ہوا تھا جس کہ تحت گلبدین نے اپنی عسکری اقدامات چھوڑ کر سیاسی سفر کے آغاز کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔