پی ایس ایل 2018: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج پشاور زلمی سے ٹکرائے گی

3 تعبيرية منگل 20 مارچ‬‮ 8102 - (رات 1 بجکر 64 منٹ)

شیئر کریں:

پی ایس ایل 2018: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج پشاور زلمی سے ٹکرائے گی لاہور: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کی ٹیمیں پہلے ایلی منیٹر میں آمنے سامنے ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل تھری کے پہلے ایلی منیٹر میں پشاور زلمی آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ٹکرائے گی، فاتح ٹیم بدھ کو دوسرے ایلی منیٹر میں کراچی کنگ سے مقابلہ کرے گی، میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیمیں جیت کے لیے پر عزم ہیں جبکہ بین الاقوامی کھلاڑیوں سمیت لاہور پہنچتے ہی گوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاوہ زلمی نے بھر پور تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں پہلے ہی کوالیفائی کرچکی ہے، اب تین ٹیموں کےدرمیان فائنل میں پہنچنےکے لیے کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے، ہارنے والی ٹیم کو واپسی کا ٹکٹ کٹانا پڑے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ کا فائنل 25 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا، میچ کے موقع پر شاہراہ فیصل اور کارساز روڈ پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے۔

دوسری جانب پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں کرانے کے پیش نظر ٹریفک پلان بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت شہریوں کو متبادل راستے اپنانے ہوں گے۔

خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔