ایم کیو ایم کے اہم رہنما شبیر قائم خانی نے پارٹی چھوڑنے کا…

5 تعبيرية بدھ 4 اپریل‬‮ 8102 - (رات 01 بجکر 7 منٹ)

شیئر کریں:

ایم کیو ایم کے اہم رہنما شبیر قائم خانی نے پارٹی چھوڑنے کا… ایم کیو ایم کی ایک اور پتنگ پاکستان ہاؤس میں جا گریایم کیو ایم پاکستان بہادرآباد گروپ کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شبیر قائم خانی نے بھی پارٹی کو خیرباد کہہ دیا، متحدہ رہنما نے فیصلے کو پارٹی انتشارکا نتیجہ قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان بہادرآباد گروپ کے اہم رہنما شبیر قائم خانی نے اپنے آڈیو پیغام میں ایم کیو ایم میں بڑھتے ہوئے اختلافات کے باعث پارٹی سے استعفیٰ دیتے ہوئے ایم کیو ایم چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

شبیر قائم خانی کا کہنا ہے کہ اب نہ ہی کوئی روکنے والا ہے اور نہ ہی کوئی ٹوکنے والا ہے، اس لیے پارٹی میں لوگ اقتدار کے لیے دست و گریباں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پارٹی میں پتنگ اور پرچم پر کھینچا تانی ہورہی ہے، ایم کیو ایم میں باہمی اختلافات بہت بڑھ گئے ہیں، جس کے باعث میں ذہنی طور پر پریشان اور رنجیدہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ایم کیو ایم کے چند اراکین نے اپنے ضمیر کا سودا کیا، کیوں کہ اب پارٹی میں کوئی روکنے والا نہیں رہا، اگر روکنے والا ہوتا تو پارٹی انتشار کا شکار نہیں ہوتی۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان گذشتہ کئی دنوں باہمی اختلافات کا شکار ہے، اختلافات کے باعث ایم کیو ایم کے متعدد رہنما انتشار کے تنگ آکر پارٹی چھوڑ چکے ہیں جبکہ متعدد رہنماؤں نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے آپسی تنازعات کے باعث منتخب اراکین اسمبلی اور ذمہ داران و کارکنان کی پتنگیں کٹنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، گذشتہ پانچ روز کے دوران متحدہ پاکستان کے چار اراکین اسمبلی نے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں اور گذشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی نے پارٹی چھورتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی میں شمول ہوگئے ہیں۔

خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔