موت کے منتظر مالک کی کتے سے آخری جذباتی ملاقات، ویڈیو دیکھیں

3 تعبيرية بدھ 4 اپریل‬‮ 8102 - (رات 01 بجکر 22 منٹ)

شیئر کریں:

موت کے منتظر مالک کی کتے سے آخری جذباتی ملاقات، ویڈیو دیکھیں موت سے پہلے دلہن کے لباس میں فوٹو شوٹاپنی ہی میت میں شرکت کرنے والی بزرگ خاتونانسان کی خواہشات کبھی ختم نہیں ہوتیں حتیٰ کہ وہ مرنے سے قبل یا بالکل آخری وقتوں میں بھی اپنی آخری خواہش کی تکمیل چاہتا ہے جس کو پورا کرنے کے لیے اس کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔

برطانیہ کے ضعیف المعمر اور قریب المرگ شخص پیٹر روبسن نے موت سے اسپتال میں موجود اپنی پوتی سے آخری خواہش کا اظہار کیا کہ وہ مرنے سے قبل اپنے پالتو کتے سے ملنا چاہتا ہے۔

آشلے اسٹیفین (پوتی) کا کہنا ہے کہ یہ کتا دادی کے دنیا سے جانے کے بعد دادا کا واحد سہارا ہے جو 8 سال سے مسلسل اُن کے ساتھ ہی ہے۔

دادا کی آخری خواہش سُن کر آشکے اپنے گھر گئیں اور وہاں سے کتے کو اپنے ہمراہ گاڑی میں بیٹھا کر اسپتال لے آئیں، آکیسجن ماسک کی مدد سے سانس لینے والے پیٹر روبسن اور کتے نے جب ایک دوسرے کو دیکھا تو دونوں جذبات قابو نہ رکھ سکے۔

اسٹیفین نے اس تمام منظر کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’ہمارے دادا کی آخری خواہش تھی کہ وہ اپنے کتے کو ایک بار پھر دیکھ سکیں‘۔

جذباتی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتا اور مالک دونوں ایک دوسرے کو والہانہ عقیدت سے پیار کررہے ہیں اور بہت جذباتی ہیں، اس موقع پر کمرے میں موجود ہر شخص کی آنکھیں اشکبار تھیں۔

آشلے نے اپنے دادا کی آخری خواہش پوری ہونے پر مسرت کا اظہار کیا اور ساتھ میں اسپتال انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا کہ اُن کی اجازت کی وجہ سے اب دادا بغیر کوئی خواہش لیے دنیا سے رخصت ہوسکتے ہیں۔

طبی ماہرین کی جانب سے اسپتالوں میں جانور لانے کی پابندی کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے ملاقات کے لیے علیحدہ کمرہ مختص کیا تھا جہاں پر یہ ایک گھنٹے کی ملاقات کروائی گئی۔