کراچی: کورنگی کےگھر میں آتشزدگی‘ میاں بیوی جاں بحق

1 تعبيرية جمعرات 5 اپریل‬‮ 8102 - (صبح 8 بجکر 25 منٹ)

شیئر کریں:

کراچی: کورنگی کےگھر میں آتشزدگی‘ میاں بیوی جاں بحق لاہور: بیکری میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق لاہورکراچی : شہرقائد کےعلاقے کورنگی میں واقع گھر میں آگ لگنے سے میاں بیوی جھلس کر جاں بحق ہوگئے، پولیس نے لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی ساڑھے 3 نمبر کے قریب واقع گھر میں آگ لگنے سے میاں بیوی جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شاہد خان اور شمیم بی بی بیٹی کی شادی کے بعد اکیلے رہتے تھے، جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے میاں بیوی کے گلے اورجسم پرتشدد کے نشانات ہیں، واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کررہے ہیں۔

جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کے قریبی رشتہ دار نے دعویٰ کیا ہے کہ قتل کے بعد واقعے کو حادثے کا رنگ دینے کے لیے آگ لگائی گئی ہے۔

لاہور: بیکری میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق

خیال رہے کہ دوروز قبل لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن کی برکت مارکیٹ میں علی الصبح بیکری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں بیکری میں موجود 5 افراد دم گھٹنے سے جان کی بازی ہار گئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 17 مارچ کو لاہور کے علاقے واپڈا ٹاؤن میں میں گھر میں آگ لگنے سے 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔