جنک فوڈ کا زیادہ استعمال ڈپریشن کا سبب

3 تعبيرية جمعرات 5 اپریل‬‮ 8102 - (صبح 9 بجکر 72 منٹ)

شیئر کریں:

جنک فوڈ کا زیادہ استعمال ڈپریشن کا سبب ڈپریشن کے بارے میں مزید مضامین پڑھیںماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ جنک فوڈ کا زیادہ استعمال نہ صرف آپ کے وزن میں اضافہ کرے گا بلکہ یہ آپ کے اندر ڈپریشن پیدا کرنے کا بھی سبب بن سکتا ہے۔

اس سے قبل کئی بار اس بات کی تصدیق کی جاچکی ہے کہ جنک فوڈ دل کی بیماریوں، ہائی بلڈ پریشر اور دیگر مختلف بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔

تازہ ترین تحقیق کے مطابق جنک فوڈ سب سے پہلے آپ کے وزن میں اضافہ کرتا ہے جس سے آپ کے کام کرنے کی رفتار سست ہوتی ہے، آپ صحیح کارکردگی نہیں دکھا پاتے، اور یوں آپ ڈپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں۔

اس سے پہلے یہ تحقیق بھی سامنے آچکی ہے کہ ڈپریشن وزن میں اضافے کا باعث بھی بنتا ہے کیونکہ ڈپریشن میں لوگ لاشعوری طور پر زیادہ کھانے لگتے ہیں۔

نیند کی کمی کا تعلق بھی ڈپریشن اور وزن میں اضافے سے ہے۔ نیند کی کمی بھوک میں بھی اضافہ کرتی ہے۔

ماہرین کے مطابق ایک صحتمند طرز زندگی اور متوازن غذا کا استعمال ہی ان تمام بیماریوں سے دور رکھ سکتا ہے۔

خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔