کالےہرن شکارکیس : سلمان خان کو6سال تک کی سزا ہوسکتی ہے

3 تعبيرية جمعرات 5 اپریل‬‮ 8102 - (صبح 01 بجکر 23 منٹ)

شیئر کریں:

کالےہرن شکارکیس : سلمان خان کو6سال تک کی سزا ہوسکتی ہے جودھ پور : بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے خلاف کالے ہرن کے شکار کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا ، جرم ثابت ہونے پر بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو6سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکار سلمان خان کیخلاف نایاب کالے ہرن کے شکار کے مقدمے کا فیصلہ کچھ دیرمیں سنایاجائے گا، فیصلے سے قبل عدالت کے اطراف میں سیکیورٹی سخت کئے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جرم ثابت ہونے پرسلمان خان کو6سال تک کی سزا ہوسکتی ہے

یاد رہے کہ جودھ پور کی ٹرائل کورٹ میں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ نے کالے ہرن کے شکار کے مقدمے کا فیصلہ 28 مارچ کومحفوظ کیا تھا۔

خیال رہے کہ اس وقت سلمان خان ایک ساتھ کئی بڑی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ریس 3، دبنگ 3 وغیرہ شامل ہیں، بالی ووڈپروڈیوسرز سلمان خان کی فلموں پر تقریباً 600 کروڑ کی سرمایہ لگایا ہوا ہے اور سزا ہونے کی صورت میں بھاری نقصان کا خدشہ ہے۔

اس سے قبل دبنگ خان ہٹ اینڈ رن کیس اور 2 چنکارا ہرن کے شکار کے مقدمے سے بری ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ 1998 میں نایاب کالےہرن کےشکاراوراسلحہ ایکٹ کےتحت مقدمات درج کئے گئے تھے، اداکار سیف علی خان،اداکارہ تبو اور سونالی باندرے پربطورشریک ملزم مقدمات ہیں۔