ایم کیو ایم چھوڑ کر جانے والے شبیر قائم خانی کو منانے فاروق…

7 تعبيرية جمعرات 5 اپریل‬‮ 8102 - (دوپہر 3 بجکر 25 منٹ)

شیئر کریں:

ایم کیو ایم چھوڑ کر جانے والے شبیر قائم خانی کو منانے فاروق… کراچی: ایم کیو ایم چھوڑ کر جانے والے شبیر قائم خانی کو منانے کی کوششیں، فاروق ستار شبیر قائم خانی کو منانے کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایم کیو ایم چھوڑ کر جانے والے شبیر قائم خانی کو فاروق ستار نے دوبارہ پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی، فاروق ستار کا کہنا ہے آپ سینئر رہنما ہیں پارٹی کو چھوڑ کر مت جائیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ پارٹی آپ کے جانے کا نقصان برداشت نہیں کرسکتی، پی آئی بی اور بہادر آباد کے معاملات کو حل کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔

شبیر قائم خانی کا کہنا ہے کہ پارٹی کی تقسیم کے حق میں نہیں ہوں اس وقت میں بہت پریشان ہوں، پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی بی اور بہادر آباد ایک ہوجائیں گے تو میں واپس آجاؤں گا، دوسری جانب بہادر آباد کمیٹی کا بھی شبیر قائم خانی کو منانے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اپنے ویڈیو پیغام میں شبیر قائم خانی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب نہ ہی کوئی روکنے والا ہے اور نہ ہی کوئی ٹوکنے والا ہے، اس لیے پارٹی میں لوگ اقتدار کے لیے دست و گریباں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پارٹی میں پتنگ اور پرچم پر کھینچا تانی ہورہی ہے، ایم کیو ایم میں باہمی اختلافات بہت بڑھ گئے ہیں جس کے باعث میں ذہنی طور پر پریشان اور رنجیدہ ہوں۔

خیال رہے کہ گذشتہ چھ روز کے دوران متحدہ پاکستان کے چار اراکین اسمبلی نے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں اور گذشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی نے پارٹی چھورتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی میں شمول ہوگئے ہیں۔