الیکشن میں تاخیر ہوئی تو خمیازہ پیپلزپارٹی کو بھگتنا پڑے گا،…

7 تعبيرية جمعرات 5 اپریل‬‮ 8102 - (سپہر 4 بجکر 72 منٹ)

شیئر کریں:

الیکشن میں تاخیر ہوئی تو خمیازہ پیپلزپارٹی کو بھگتنا پڑے گا،… ملتان: سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ الیکشن میں تاخیر ہوئی تو خمیازہ پیپلزپارٹی کو بھگتنا پڑے گا، پیپلزپارٹی الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ تحریک انصاف الحاق نہیں مانتی تو ہم کیسے کہہ دیں الحاق ہوگا، پیپلزپارٹی الیکشن میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ مردم شماری میں اعتراضات پر بحث چل رہی ہے، جیسے بھی حلقے ہوں پیپلزپارٹی الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بلاول بھٹو کی ملتان آمد پر میٹنگز کرہے ہیں، بھٹو صاحب نے سیاسی کیریئر کا آغاز کوٹلہ تولے خان سے کیا تھا، بلاول بھی وہیں سے آغاز کریں گے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ بلاول ہاؤس تقریبا مکمل ہوچکا ہے، کل بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی ملتان پہنچ جائے گی۔

واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ہر کام آئین کے مطابق ہو تو بہتر ہوتا ہے، مجھے نظر نہیں آرہا کہ الیکشن میں کوئی رکاوٹ ہے، ہم نے چھوٹے صوبے سے چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کیا ہے تاکہ وہاں خطے کی محرومی دور ہوسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ آنے والے انتخابات میں عوام پر ہے کہ وہ کس پارٹی کا چناؤ کریں گے، عوام ن لیگ کے مستقبل کا فیصلہ ان کی کارکردگی کی بنیاد پر کریں گے۔