کالعدم تنظیم کے دہشت گرد دانش کے دوران تفتیش اہم انکشافات

1973 تعبيرية جمعرات 10 مارچ‬‮ 6102 - (دوپہر 3 بجکر 2 منٹ)

شیئر کریں:

کالعدم تنظیم کے دہشت گرد دانش کے دوران تفتیش اہم انکشافات کراچی (نیوز ڈیسک) رضویہ پولیس کے ہاتھوں گرفتار کالعدم تنظیم کے دہشت گرد دانش نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں ۔ملزم کا نام 2010سے ریڈ بک میں شامل تھا ۔ذرائع کے مطابق ملزم دانش نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ریڈ بک میں نام شامل ہونے کے باوجود 6سال دوران وہ 6مرتبہ بیرون ملک گیا ۔دانش نے 17فروری 2010میں پاسپورٹ حاصل کیا اور 17مئی 2010کو پہلی مرتبہ بیرون ملک گیا ۔اس کے علاوہ وہ 2011,2012اور 2014میں بھی بیرون ملک گیا ۔دہشت گرد دانش 2015میں بیرون ملک سے واپس آیا ۔مختلف کارروائیوں کے بعد ایک مرتبہ پھر بیرون ملک جانا چاہتا تھا کہ گرفتار ہوگیا ۔