برطانوی وزیراعظم کی دوست کیری سائمنڈ کا امریکا میں داخلہ…

1 تعبيرية جمعرات 22 اگست‬‮ 9102 - (دوپہر 21 بجکر 81 منٹ)

شیئر کریں:

برطانوی وزیراعظم کی دوست کیری سائمنڈ کا امریکا میں داخلہ… لندن : کیری سائمنڈزکا انکشاف کیا ہے کہ لندن میں امریکی سفارت خانے نے انہیں ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی 31 سالہ دوست کیری سائمنڈز نے انکشاف کیاہے کہ وہ مختلف ممالک کی ان لاکھوں شخصیات میں شامل ہو چکی ہیں جن کا امریکا میں داخلہ ممنوع ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہناتھا کہ کیری کو کمپیوٹر کے ذریعے سے معلوم ہوا کہ لندن میں امریکی سفارت خانے نے انہیں ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے۔

غیر ملکی کیری کی درخواست مسترد ہونے کی وجہ مشرقی افریقا کے ایک ملک صومالی لینڈ میں ان کا پانچ روز قیام تھا جب کہ امریکا اس ملک کو سرکاری طور پر تسلیم نہیں کرتا ہے۔

ویزے کی درخواست کے سلسلے میں کمپیوٹر کے ذریعے کیری سے سوال پوچھا گیا کہ آیا انہوں نے مارچ 2011 کے بعد سے اب تک صومالیہ کا کوئی دورہ کیا، اس پر کیری نے جواب دیا کہ گذشتہ برس انہوں نے صومالی لینڈ کا دورہ کیا تھا۔ جواب میں کمپیوٹرائزڈ نظام نے کیری کو درخواست مسترد ہونے اور اس کی وجہ کے بارے میں آگاہ کر دیا۔

ویزے کی درخواست مسترد ہونے کی وجہ یہ ہے کہ امریکا اس ریاست کو تسلیم نہیں کرتا اور اسے صومالیہ کا ایک حصہ شمار کرتا ہے۔

کیری نے اپنی ایک صومالی خاتون دوست کے ساتھ صومالی لینڈ کا دورہ کیا تھا۔ وہاں انہوں نے اس “ریاست” کے سربراہ کے ساتھ صومالی خواتین کو درپیش متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ان میں خواتین کے ختنے کا معاملہ سرفہرست ہے۔