بلوچستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کا حاضرسروس افسر گرفتار

133322 تعبيرية جمعرات 24 مارچ‬‮ 6102 - (دوپہر 2 بجکر 22 منٹ)

شیئر کریں:

بلوچستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کا حاضرسروس افسر گرفتار

کوئٹہ: حساس اداروں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کا ایجنٹ گرفتار کرلیا جو کہ بھارتی نیوی کا حاضر سروس آفیسر بھی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حساس اداروں نے پاک افغان بارڈر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے ایجنٹ کو گرفتارکرلیا جس کی تصدیق صوبائی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے بھی کی۔ گرفتار ہونے والا ایجنٹ بھاری نیوی کا حاضر سروس کمانڈر بھی ہے جس کی شناخت بھوشن یادیو کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق “را” کا ایجنٹ اور حاضر سروس افسر بلوچستان میں علیحدگی پسند گروپوں سے رابطے میں تھا جو صوبے میں تخریب کاری کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث تھا جسے 2 روز قبل حساس اداروں نے پاک افغان بارڈر کے قریب سے حراست میں لیا تاہم اس کی گرفتاری خفیہ رکھی گئی جسے پہلے کوئٹہ منتقل کیا گیا اوراب بھوشن یادیو کو تفتیش کے لئے اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔