بُرے دن شروع،احمدشہزاد اورعمراکمل ایک اور معاملے میں بھی پھنس گئے

133406 تعبيرية جمعرات 24 مارچ‬‮ 6102 - (سپہر 4 بجکر 94 منٹ)

شیئر کریں:

بُرے دن شروع،احمدشہزاد اورعمراکمل ایک اور معاملے میں بھی پھنس گئے لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی احمد شہزاد ، عمر اکمل اور ذوالفقار بابر ٹیکس نادہندہ نکلے ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نوٹس بھجوا دیئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تینوں کھلاڑیوں کو کئی بار نوٹس بھجوائے گئے اور وکلا ءکے ذریعے بھی آگاہ کیا گیا ہے لیکن تینوں نے 2013-14ءکے ٹیکس گوشوارے تاحال جمع نہیں کرائے۔ احمد شہزاد، عمراکمل اور ذوالفقار بابر کا کا رہن سہن شاہانہ ہے لیکن اپنی حقیقی آمدنی چھپاتے رہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں ڈیفالٹر قرار دے دیا گیا ہے ۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر کھلاڑیوں نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرائے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔