پاک بمقابلہ سری لنکا : پہلا ٹیسٹ میچ آج سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا

1 تعبيرية منگل 10 دسمبر‬‮ 9102 - (شام 8 بجکر 85 منٹ)

شیئر کریں:

پاک بمقابلہ سری لنکا : پہلا ٹیسٹ میچ آج سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا راولپنڈی : پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، تاہم بارش کی پیش گوئی کے بعد میچ کا انعقاد متاثر ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں، پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کا میلہ سج گیا، سری لنکا اور پاکستان کرکٹ ٹیم دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز آج سے شروع ہوگی،

اور پہلا میچ آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ اس حوالے سے شائقین کرکٹ 10 سال کے طویل عرصے بعد ملکی میدان پر ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پر انتہائی پرجوش ہیں۔

تاہم محمکہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ راولپنڈی میں 11 دسمبر کو تو موسم ابرآلود رہے گا اور کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے لیکن اگلے روز یعنی 12 دسمبر کو وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر کے وقت تیز بارش بھی ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ 13 اور 14 دسمبر کو بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جس کے باعث میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

یاد رہے کہ گیارہ دسمبر سے شروع ہونے والے افتتاحی میچ میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم لانے کے لیے صرف پچاس روپے کا ٹکٹ رکھا گیا ہے، اس حوالے سے سیکورٹی کا پلان بھی جاری کر دیا گیا۔