آصف زرداری اور مریم کو ملک سے باہر جاتے نہیں دیکھ رہا، شیخ رشید

1 تعبيرية ہفتہ 14 دسمبر‬‮ 9102 - (صبح 11 بجکر 0 منٹ)

شیئر کریں:

آصف زرداری اور مریم کو ملک سے باہر جاتے نہیں دیکھ رہا، شیخ رشید اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور نوازشریف کی دائمی رہائی نہیں، زرداری اور مریم کوملک سے باہرجاتےنہیں دیکھ رہا،نیب سے پلی بارگین نہیں کریں گے تو بلاول کی سیاست ختم ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم عمران خان ہی ایم ایل ون کاافتتاح کریں گے، پی سی ون مارچ تک ہوجائےگا، کراچی سےپشاور تک کانیاٹریک ہوگا،جیوفینسنگ ہوگی، منصوبے کے تحت کراچی سے لاہور کا سفر 7 گھنٹے تک کیا جائے گا جبکہ گوجرانوالہ اورلاہورکےدرمیان ٹرین چلائی جائےگی، لاہور کے شہریوں کو مزید سہولت دیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی جانب سےعدالت میں رپورٹ جمع کرائی گئی ہے، آصف زرداری،مریم،فریال تالپورکوباہرجاتا نہیں دیکھ رہا، بلاول بھٹو اس گروپ کا حصہ ہیں جن کا کیس نیب کےپاس ہے، اگر اس گروپ کا بلاول بھٹو ساتھ دیں گے تو اس کی سیاست ختم ہوجائے گی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا ہر جماعت کہے کہ ان کاالیکشن کمیشن ہوتواس کامطلب دال میں کالاہے ، الیکشن کمیشن سےمتعلق غیرآئینی باتیں کی جارہی ہیں ، ہمارے بارے میں دنیاکی رائے ہے، یہ خود اپنے بڑے دشمن ہیں، مذہب تو مذہب ہے، بیمار اور اسپتالوں کو معاف نہیں کیا جارہا۔

ان کا کہنا تھا پی آئی سی واقعے پر پوری قوم کا دل رنجیدہ ہے، فضل الرحمان نےیہ نہیں بتایا کہ دسمبرکونسے سال کاہے۔

بھارت کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا مودی نے مسلمانوں کے ساتھ جو کیا پاکستان کیلئے بالآخر کھڑنا ہونا لازمی ہوگیا ہے ، مودی ہٹلر نے مسلمانوں کے لئے جینا مشکل کردیا ہے، مودی مقبوضہ کشمیر میں آگ اور خون کی ہولی کھیل رہاہے، ایسے اقدامات سےحالات جنگ کی طرف جاسکتے ہیں، نہتے و معصوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہم پر فرض ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اورنوازشریف رہاہوئے یہ کوئی دائمی رہائی نہیں آصف زرداری کو ملک سے باہرجاتے نہیں دیکھ رہا، نیب سے پلی بارگین نہیں کرینگےتوبلاول کی سیاست ختم ہوجائے گی۔