برطانیہ: چلتی گاڑی سے ویڈیو بنانے کا بھیانک انجام

1 تعبيرية پیر 21 ستمبر‬‮ 0202 - (صبح 8 بجکر 94 منٹ)

شیئر کریں:

برطانیہ: چلتی گاڑی سے ویڈیو بنانے کا بھیانک انجام لندن: برطانیہ میں چلتی گاڑی کی کھڑکی سے سر نکال کر ویڈیو بنانا عورت کو مہنگا پڑگیا، خاتون مصروف ہائی وے پر اچانک گرپڑیں، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب خاتون گاڑی کی کھڑکی سے موبائل اور سر باہر نکال کر اسنیپ چیٹ ویڈیو ریکارڈ کررہی تھیں، اس دوران وہ اچانک سڑک پر گر پڑیں۔

برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ جنوبی لندن میں M25 نامی موٹر وے پر یہ خطرناک حادثہ پیش آیا، خوش قسمتی سے خاتون کی موت واقع نہیں ہوئی اور نہ ہی گہرے زخم آئے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں منفرد سیلفی اور ایڈونچر سے بھرپور ویڈیو بنانے کے چکر میں درجنوں افراد اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، ایک اعدادوشمار کے مطابق 2011 اور 2017 کے درمیان تقریباً 259 افراد ہلاک ہوئے۔

سب سے زیادہ اموات بھارت، روس اور امریکا میں ریکارڈ کی گئیں، سیلفی اور ویڈیو کے شوق میں اپنی جانے گوانے والوں میں 72 فیصد افراد کی عمریں 30 سے کم ریکارڈ ہوئی ہیں۔