'عوام کو زندگی پیاری ہےتوجلسوں میں نہ آئے'

1 تعبيرية پیر 23 نومبر‬‮ 0202 - (سپہر 5 بجکر 11 منٹ)

شیئر کریں:

'عوام کو زندگی پیاری ہےتوجلسوں میں نہ آئے' پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ عوام کو اپنی زندگی پیاری ہےتوجلسوں میں نہ آئے، ہم نےکہا ہے جلسہ کر رہے ہیں عوام آناچاہتی ہےتو آئے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘آف دی ریکارڈ’ میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ انتقال یابیماری جیسے عنوانات پرسیاست نہیں کرنی چاہیے اس قسم کےعنوانات پربحث نہیں کرنی چاہیےیہ وقت درست نہیں۔

‘منگنی کی طرح جلسے میں بھی کورونا رپورٹ ساتھ لانے کا کہیں’

نبیل گبول نے کہا کہ عوام اس وقت کوروناکوسنجیدہ نہیں لےرہے ہم حکومت کوکوروناسےبڑاوائرس سمجھتےہیں جلسے روکنے کیلئےحکومت خوف وہراس زیادہ پھیلارہی ہے عوام کو اپنی زندگی پیاری ہےتوجلسوں میں نہ آئے، ہم نے کہا ہےجلسہ کر رہےہیں عوام آناچاہتی ہےتو آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کوبھی چاہیےکہ وہ حکومتی اورپارٹی جلسےبندکریں، حکومت اتنی ہی سنجیدہ ہے تو پورےملک میں لاک ڈاؤن کرے، ہم نےسندھ میں لاک ڈاؤن کیاتوکیالوگوں نےعمل کیا۔

پی پی رہنما نے کہا کہ پیپلزپارٹی نہیں پی ڈی ایم میں11جماعتیں شامل ہیں، جلسوں سےمتعلق 11جماعتوں کامشترکہ فیصلہ ہوتاہے۔