'آپ کا ڈیٹا، آپ کی شناخت' خلیجی ملک نے نئی سروس متعارف کرادی

1 تعبيرية پیر 23 نومبر‬‮ 0202 - (سپہر 5 بجکر 81 منٹ)

شیئر کریں:

'آپ کا ڈیٹا، آپ کی شناخت' خلیجی ملک نے نئی سروس متعارف کرادی ابوظبی : اماراتی حکومت نے شہریوں کی ذاتی تفصیلات جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر تک بڑھا دی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کرونا وائرس کے خلاف کی جانے والی کاوشوں کو مزید موثر بنانے کےلیے شہریوں کو ذاتی ڈیٹا جمع کرانے کی آئندہ ماہ تک مہلت دے دی۔

حکومت کی جانب سے ’ آپ کا ڈیٹا، آپ کی شناخت ‘ کے نام سے 28 اکتوبر سے ایک سروس کا آغاز کیا گیا تھا جس کے تحت شہریوں سے اپنی ذاتی معلومات شہریت اور شناخٹ کی وفاقی اتھارٹی میں جمع کرانے کی اپیل کی گئی تھی۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا تھا کہ اپنی ذاتی معلومات حکومتی ویب سائٹ کے ذریعے اپ ڈیٹ کرکے شہریوں کو فوائد لینے کا نیا مواقع فراہم کیا گیا ہے تاکہ وہ الیکٹرانک ڈیٹا 2020 کے آخر تک اپ ڈیٹ کرلیں۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ طبی شعبہ کو کرونا کے خلاف کاوشوں کو موثر بنانے میں معاونت بھی ملے گی اور یہ ڈیٹا دیگر حکومتی شعبوں کو بھی میسر آسکے گا۔