پاکستانی گلوکار عمیر جسوال اور اداکارہ ثنا جاوید کی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
گلوکار نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور ویڈیو پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ثنا نے دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ سے اپنی خوبصورت تصویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی تھیں۔
ان کی تصویر کومداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ ثنا نے متعدد ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، وہ اکتوبر 2020 میں گلوکار عمیر جسوال سے رشتہ ازدواج میں بندھ گئی تھیں۔