نجی اسکولوں کا کرونا سے جاں بحق افراد کے بچوں کو میٹرک تک مفت تعلیم دینے کا اعلان

1 تعبيرية ہفتہ 26 ستمبر‬‮ 0202 - (دوپہر 2 بجکر 01 منٹ)

شیئر کریں:

نجی اسکولوں کا کرونا سے جاں بحق افراد کے بچوں کو میٹرک تک مفت تعلیم دینے کا اعلان کراچی: نجی اسکولوں نے کرونا وائرس کی وبا سے جاں بحق افراد کے بچوں کو میٹرک تک مفت تعلیم دینے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق آج کراچی میں پرائیوٹ اسکولز کی نمائندہ تنظیموں کی میڈیا کانفرنس میں عہدے داران نے کہا کہ اسکولوں میں بچوں کی حفاظت کے لیے ایس او پیز کا خیال رکھا جا رہا ہے، بچے گلی محلوں اور گھروں سے زیادہ اسکولوں میں محفوظ ہوں گے۔

نجی اسکولوں کی نمائندہ تنظیم نے اعلان کیا کہ جن بچوں کے والد کرونا وبا سے انتقال کر گئے ہیں ان کو میٹرک تک مفت تعلیم دی جائے گی، تنظیم کے عہدے دار سید شہزاد اختر نے کہا کہ جن والدین نے 7 ماہ سے فیسیں نہیں ادا کیں ان کے لیے آسان اقساط کے ساتھ فیس دینے کی گنجائش رکھی گئی ہے، جن والدین کے پاس گنجائش ہے ان سے درخواست ہے کہ وہ فیس ادا کر دیں۔

حیدر علی نے میڈیا کانفرنس میں کہا کہ ہم 76 نکاتی ایس او پیز کے ایجنڈے کو تسلیم کرتے ہیں، اور والدین کو ملنے والے ایس او پیز کا بھی انتظار ہے، تمام بچے گلی محلوں اور گھروں سے زیادہ اسکولوں میں محفوظ ہوں گے، اسکولوں میں تمام اسٹاف سماجی فاصلے کا خیال رکھیں گے۔

‘ 28 ستمبر کے بعد تعلیمی اداروں کےایس او پیز پر مکمل عمل نہ کرنےپرسخت کارروائی ہوگی’‘ 28 ستمبر کے بعد تعلیمی اداروں کےایس او پیز پر مکمل عمل نہ کرنےپرسخت کارروائی ہوگی’

انھوں نے کہا اسکولوں کی کینٹینز بند ہوں گی، بچے گھر سے کھانا، پانی لائیں، اساتذہ کو بھی ایس او پیز پر عمل کی تربیت دی جا رہی ہے۔

سید طارق شاہ نے کہا کہ ایڈمیشن پالیسی کے تحت ٹرانسفر سرٹیفکیٹ کے بغیر کوئی اسکول ایڈمیشن نہیں دے گا، جن بچوں میں کرونا کی علامات ہوئیں ان کو گھر بھیجا جائے گا، غیر حاضری تصور نہیں کی جائے گی، جن بچوں میں کرونا کی علامات ہوئیں ان کے ٹیسٹ اسکولز نہیں کروائیں گے، حکومت نے یہ ٹیسٹ کروانے کی سہولت دی ہے۔