نرس نے کرونا مریض کی تنہائی دور کرنے کا حل نکال لیا

3 تعبيرية ہفتہ 10 اپریل‬‮ 1202 - (شام 7 بجکر 82 منٹ)

شیئر کریں:

نرس نے کرونا مریض کی تنہائی دور کرنے کا حل نکال لیا برازیلا: برازیل سے تعلق رکھنے والی نرس نے کرونا سے متاثرہ مریض کی تنہائی دور کرنے کے لیے گرم دستانہ تیار کرلیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق برازیل کی نرس نے اسپتال میں زیر علاج کرونا مریض کا اکیلا پن اور مایوسی دور کرنے کے لیے دستانوں کو ملا کر ہاتھ تیار کیا ہے۔

دستانوں کا اس ہاتھ میں ہلکا گرم پانی بھر کر مریض کے ہاتھ پر باندھا گیا تاکہ مریض کو اس چیز کا احساس ہوتا رہے جیسے اُسے کوئی چھو رہا ہے یا اُس کا ہاتھ پکڑا ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جس مریض کے لیے نرس نے ہاتھ تیار کیا وہ کرونا سے بہت زیادہ متاثر ہے، علاج کے دوران وہ تنہائی کا شکار تھا اور بار بار اس کی شکایت بھی کررہا تھا۔

چین: کرونا وائرس سے لڑنے والے فرنٹ لائن ورکرز کے لیے اعزازات کا اعلانمزید پڑھیں: چین: کرونا وائرس سے لڑنے والے فرنٹ لائن ورکرز کے لیے اعزازات کا اعلان

اگر نرس مریض کو ہاتھ لگاتی تو شاید وہ بھی متاثر ہوتی اس لیے نرس نے طبی عملے کے لیے استعمال ہونے والے سلیکون کے دستانوں کو ملا کر اس کے درمیان میں مریض کا ہاتھ رکھ دیا۔ حیران کن طور پر ان دستانوں کے درمیان جب مریض کا ہاتھ رکھا گیا تو اُسے بہت زیادہ سکون ملا اور وہ مطمئن بھی ہوا۔

نرس کے اس شاندار کام کی سوشل میڈیا پر ہر جانب خوب تعریف کی جا رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ’’یہ تصویر دل کو چھو جانے والی ہے، جو سارے حالات کی عکاسی کرتی ہے۔

کویت: فرنٹ لائن ورکرز کے لیے مفت فضائی ٹکٹسیہ بھی پڑھیں: کویت: فرنٹ لائن ورکرز کے لیے مفت فضائی ٹکٹس

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے اس تصویر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’وبا کے دوران فرنٹ لائن میں کھڑے ہیلتھ ورکرز نے جس طرح خدمات انجام دیں اُن کی تعریف کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہے‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’ہیلتھ ورکرز مریضوں کی آسانی کو تلاش کرنے کے لیے اقدامات کرتے ہیں تاکہ انہیں تکلیف کا احساس کم سے کم ہو‘۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے لکھا کہ ‘ہمیں آپ سے بہت کچھ سیکھنا چاہیے اور آپ کی مدد اور حفاظت کے لئے ہمیں بہت کچھ کرنا ہوگا‘۔