یمن:تعز شہر میں حکومتی فوج اور باغیوں میں شدید لڑائی

314 تعبيرية جمعہ 1 اپریل‬‮ 6102 - (دوپہر 21 بجکر 33 منٹ)

شیئر کریں:

یمن:تعز شہر میں حکومتی فوج اور باغیوں میں شدید لڑائی یمن کے شہر تعز میں آئینی حکومت کی وفادار فوج اور باغیوں کےدرمیان گھمسان کی لڑائی کی اطلاعات ہیں۔ دوسری جانب عرب اتحادی فوج کے جنگی طیاروں نے یمن میں مختلف اہداف پر باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ الجوف گورنری کے تاریخی شہر براقش پر حکومتی فوج نےباغیوں کو وہاں سے نکال باہرکرنے کے بعد شہر پراپنا کنٹرول مضبوط بنا لیا ہے۔ العربیہ نیوز چینل کے ذرائع کے مطابق تعز شہر میں حکومتی فوج کی شیعہ حوثی باغیوں اور مںحرف سابق صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار ملیشیا کے درمیان گھمسان کی جنگ کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق تعز میں الضباط پارکس اور اس کے آس پاس کے مقامات پر باغیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔ دوسری جانب الضباط جبل ھان اور الحوبان کے مقامات پر عرب اتحادی فوج کے جنگی طیاروں نے تازہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں باغیوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حکومتی فورسز نے الجوف گورنری کے تاریخی شہر براقش پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ اب گورنری میں اتحادی طیاروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے گئے ہیں جن میں دسیوں جنگجو ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ وسطی یمن میں اب گورنری کے یریم شہر میں بریگیڈ 55 کے ہیڈ کواٹر پر اتحادی فوج نے بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کئی باغی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اتحادی طیاروں کی بمباری کا نشانہ بننے والے باغیوں کے زیرقبضہ فوجی کیمپ میں زور دار دھماکوں کی آوازوں کے ساتھ دھواں بھی اٹھتا دکھائی دیا ہے۔ بمباری کے بعد ایمبولینسوں کو بھی کیمپ کی جانب سائرن بجاتے ہوئے جاتے دیکھا گیا۔