میا خلیفہ کو سعودی عرب میں امریکی سفیر نامزد کرنے کیلئے تحریک شروع

27 تعبيرية جمعہ 25 نومبر‬‮ 6102 - (دوپہر 3 بجکر 52 منٹ)

شیئر کریں:

میا خلیفہ کو سعودی عرب میں امریکی سفیر نامزد کرنے کیلئے تحریک شروع V امریکی شہری نے لبنانی نژاد امریکن فحش فلموں کی سابقہ اداکارہ میا خلیفہ کو سعودی عرب میں سفیر مقرر کرنے کیلئے تحریک شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی شہری ڈیلکم روڈ ریگز گولڈ سٹین نامی شہری کی جانب سے چینج ڈاٹ او آر جی پر ایک تحریک پیش کی گئی ہے جس میں نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فحش فلموں کی سابقہ اداکارہ میا خلیفہ کو سعودی عرب میں امریکی سفیر مقرر کیا جائے۔اس تحریک پر اب تک 1500 سے زائد لوگ دستخط کرچکے ہیں۔ چینج ڈاٹ او آر جی پر پیش کی گئی تحریک میں کہا گیا ہے کہ ”رنگ و نسل کے فرق کو ختم کرتے ہوئے مختلف قومیتوں کے لوگوں کو قریب لانے میں میا خلیفہ کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں اور اس حوالے سے ان کا ٹریک ریکارڈ ثابت شدہ ہے جو امریکہ اور بین الاقوامی برادری کیلئے سود مند ہے۔ وہ مشرق وسطیٰ میں امریکہ کے مفادات کا تحفظ کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی اور بہترین لیڈر کے طور پر ابھریں گی “۔ واضح رہے کہ لبنان سے تعلق رکھنے والی میا خلیفہ نے تین ماہ قبل 25 اگست کو یوٹیوب پر اپنی آخری نیم برہنہ ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس میں انہوں نے فحش فلموں میں کام کرنے سے توبہ کرلی تھی ۔