شاہ سلمان کے لیے امارات کا سب سے بڑا شہری اعزاز

31 تعبيرية پیر 5 دسمبر‬‮ 6102 - (شام 7 بجکر 42 منٹ)

شیئر کریں:

 شاہ سلمان کے لیے امارات کا سب سے بڑا شہری اعزاز خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزيز کو متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے شہری اعزاز "آرڈر آف زاید" سے نوازا گیا۔ سعودی فرماں روا کو یہ اعزاز ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی جانب سے دیا گیا۔ہفتے کی شب ابوظبی کے "قصرِ مشرف" میں خادم حرمین شریفین کے اعزاز میں عشایہ دیا گیا جو ان دنوں متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں۔اس موقع پر شاہ سلمان کے استقبال کے لیے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد آل مکتوم اور ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان موجود تھے۔عشایے سے قبل خادم حرمین شریفین نے متحدہ عرب امارات کی سپریم کونسل کے ارکان سے مصافحہ کیا۔