یمنی شہر تعزمیں حکومت نواز فورسزکی پیش قدمی

1271 تعبيرية جمعرات 10 مارچ‬‮ 6102 - (دوپہر 2 بجکر 25 منٹ)

شیئر کریں:

یمنی شہر تعزمیں حکومت نواز فورسزکی پیش قدمی ’العربیہ‘ نیوز چینل کو یمن کے محاذ جنگ سے اپنے ذرائع سےاطلاع ملی ہے کہ حوثی باغیوں کےزیرقبضہ تعز شہر کے جنوب میں حکومتی فورسز اور مزاحمتی ملیشیا نے باغیوں کے کئی ٹھکانوں پر کنٹرول حاصل کرتے ہوئے انہیں پسپا کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی تعز میں المسراخ اور الاقروض کے مقامات پر حکومتی فورسز نے باغیوں کے خلاف تازہ لڑائی کے دوران انہیں وہاں سے نکال دیا ہے۔ زمینی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحادی فوج کے بمبار طیاروں نے بھی صنعاء ، تعز اور باغیوں کے زیرتسلط دوسرے شہروں میں بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں دشمن کا بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔ کوئی ایک ہفتہ کی خاموشی کے بعد اتحادی طیاروں نے جمعرات کو دارالحکومت صنعاء میں حوثی باغیوں کےزیرقبضہ ٹھکانوں پر بمباری کی۔ جنوبی صنعاء میں زور دار دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔ بمبار طیاروں نے جنوبی صنعاء میں جبل نقم کے قریب الحفا فوجی کیمپ کو بھی نشانہ بنایا۔ دارالحکومت کے مشرقی محاذ میں نھم کے علاقے میں حکومتی فورسز کی حوثی باغیوں اور علی صالح کی وفادار ملیشیا کے ساتھ گھمسان کی جنگ کی اطلاعات ہیں۔ دو بہ دو لڑائی کے ساتھ ساتھ مغربی نھم میں جبل شبکہ میں باغیوں کے متحد ٹھکانوں پر طیاروں کے ذریعے بھی بمباری کی گئی ہے۔ ادھر تعز میں مزاحمتی فورسز کا کہنا ہے کہ ان کے تازہ حملوں میں دسیوں باغی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں جس کے بعد فورسز نے باغیوں کے زیرقبضہ علاقے تبتی الارانب، الخوعہ، البعرارہ اور الحصب کے مقامات کا کنٹرول سنھبال لیا ہے۔ شمالی تعز میں جبل حبشی، المسراخ، الجامعہ کالونی اور الضباب کے مقامات پر اتحادی طیاروں نے باغیوں کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے انہیں بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اتحادی طیاروں نے ساحلہ شہر المخا، ذمار، حجہ ، الجوف اور عمران گورنریوں میں بھی باغیوں کے مراکز کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دسیوں باغی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔