شامی اپوزیشن کے سینئر مذاکرات کار "محمد علوش" مستعفی

24 تعبيرية پیر 30 مئی‬‮ 6102 - (شام 11 بجکر 41 منٹ)

شیئر کریں:

شامی اپوزیشن کے سینئر مذاکرات کار "محمد علوش" مستعفی جنیوا مذاکرات میں شامی اپوزیشن وفد کے سینئر مذاکرات کار محمد علوش نے اتوار کو رات گئے امن بات چیت میں شریک اپوزیشن وفد کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ علوش کا یہ اقدام جنیوا بات چیت کی ناکامی پر احتجاجاً سامنے آیا ہے۔ محمد علوش نے "الحدث" چینل سے گفتگو میں اس امر کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے مذاکراتی کمیٹی سے اپنے استعفے کی منظوری کی درخواست کی۔ تاہم علوش نے واضح کیا کہ ان کے مستعفی ہونے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اپوزیشن کا وفد جنیوا مذاکرات سے دست بردار ہورہا ہے۔ ان کا کہ بھی کہنا تھا کہ " ہم نے اپنے اوپر مسلط کیے جانے والے کسی بھی دباؤ یا دست برداری کو قبول نہیں کیا۔ اس کے بعد ہم مذاکرات میں بند گلی پر پہنچ گئے تھے۔ علوش نے اس بات پر زور دیا کہ ایسی حکومت کو قبول کرنا ممکن ہی نہیں جس میں بشار الاسد اور شامی اپوزیشن کی بعض شخصیات شامل ہوں۔ ادھر اپوزیشن کے مذاکراتی وفد کے سربراہ اسعد الزعبی نے باور کرایا ہے کہ علوش کے مستعفی ہونے کی صورت میں وہ بھی وفد سے مستعفی ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔