بشارالاسد کااقتدار سے الگ نہ ہونا مسائل بڑھادے گا:امریکہ

24 تعبيرية بدھ 8 جون‬‮ 6102 - (دوپہر 2 بجکر 71 منٹ)

شیئر کریں:

بشارالاسد کااقتدار سے الگ نہ ہونا مسائل بڑھادے گا:امریکہ شام کے صدر کی جانب سے اقتدار نہ چھوڑنے کے عزم اور مذاکرات کے حوالے سے موقف میں مزید سختی لانے کے بیان پر امریکہ نے شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔گزشتہ روز نئی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شامی صدر نے مذکورہ اعلانات کئے تھے۔شامی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وائٹ ہاو¿س نے کہا ہے کہ بشار الاسد کی اقتدار میں رہنے کی خواہش شام کو مزید مسائل سے دوچار کرے گی۔ وائٹ ہاو¿س کے ترجمان جوش ارنسٹ نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ بشار الاسد اقتدار سے پر امن طریقے سے الگ نہیں ہوتے تو اس سے ملک میں بے چینی میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ روسی صدر ولادی میر پوتن شام میں اپنے اتحادی بشارالاسد پراثرانداز ہوکرملک کو بحران سے نکالنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ جوش ارنسٹ کا کہنا تھا کہ روسی صدر نے اپنا اثرو رسوخ استعمال کرکے بشارالاسد کو لڑائی سے روک کر جنگ بندی پرمجبور کیا، ماسکو چاہے تو وہ بشارالاسد کو اقتدار سےالگ کرنے پرقائل کرسکتا ہے۔