یمن کی جنگ عملی طور پر ختم ہوچکی ہے : امارات

59 تعبيرية جمعہ 17 جون‬‮ 6102 - (رات 1 بجکر 01 منٹ)

شیئر کریں:

 یمن کی جنگ عملی طور پر ختم ہوچکی ہے : امارات متحدہ عرب امارات میں امور خارجہ کے وزیر مملکت انور قرقاش کا کہنا ہے کہ یمن کی جنگ عملی طور پر اختتام پذیر ہوچکی ہے۔یمن کے بحران کے حوالے سے بدھ کے روز منعقد ایک لیکچر میں انہوں نے کہا کہ فوجی آپریشن "عزم کی آندھی" کے مقاصد یہ ہیں : سیاسی عمل کی طرف واپسی، اقتدار کی آئینی حیثیت کی بحالی اور عرب امور میں ایرانی مداخلت کا جواب۔انور قرقاش نے باور کرایا کہ یمن کی جنگ ختم ہوچکی ہے اور بنیادی خدمات کی انتظامیہ کو قانونی حیثیت دینے اور ان کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے سیاسی نظم و نسق کا جائزہ مکمل ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ الاخوان المسلمین کی حمایت یافتہ القاعدہ تنظیم کی دہشت گردی پر بھی روک لگا دی گئی ہے جو ریاست کی رٹ نہ ہونے کا فائدہ اٹھا کر المکلا شہر میں دہشت گرد امارت کا قیام چاہ رہی تھی۔ المکلا میں مذکورہ عناصر کو ضرب لگانے کے لیے جو آپریشن کیا گیا اس کی نظیر بڑے ممالک میں بھی نہیں ملتی۔اماراتی وزیر نے زور دیا کہ فوجی مداخلت نے تمام مطلوبہ امور حاصل کرلیے اور اب صرف سیاسی کشادگی باقی ہے جس کی ذمہ داری یمنیوں کے اپنے کاندھوں پر عائد ہوتی ہے۔