نیب نے قیام سے ابتک 466.069 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے، چیئرمین نیب

1 تعبيرية اتوار 9 اگست‬‮ 0202 - (شام 7 بجکر 9 منٹ)

شیئر کریں:

نیب نے قیام سے ابتک 466.069 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے، چیئرمین نیب اسلام آباد : چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین نے کرپشن کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط کررکھے ہیں، پاکستان اور چین سی پیک پر مل کر کام کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جاوید اقبال نے کرپشن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کےلیے پر عزم ہیں، مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کےلیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نیب یو این کی بدعنوانی کے خلاف کنونشن کے تحت فوکل پرسن ہے، عالمی اداروں نے بدعنوانی کے خلاف نیب کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔

جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ چین سے سی پیک منصوبوں کے تناظر میں مفاہمتوں پر دستخط کیے ہیں، گیلپ کے سروے کے مطابق 59 فیصد لوگ نیب پر اعتماد رکھتے ہیں، نیب سارک اینٹی کرپشن فورم کا چیئرمین ہے۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ نیب سارک ممالک کےلیے روک ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بدعنوانی سے بچانے کےلیے ایچ ای سی کے ساتھ بھی مفاہمت پر دستخط کیے ہیں۔

جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب نے میگا کرپشن مقدمات کو نمٹانے پر توجہ مرکوز کررکھی ہے، 2019 میں 53 ہزار 643 شکایات میں سے 42ہزار 760کو نمٹایا گیا جبکہ 2018 میں 48 ہزار 591 موصول شکایات میں سے 41 ہزار414 کو نمٹایا گیا، نیب نے قیام سے ابتک 466.069ارب روپےقومی خزانےمیں جمع کرائے۔

چیئرمین نیب کا مزید کہنا تھا کہ شکایات میں اضافہ نیب پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔