عذیر بلوچ کیسز؛ پولیس اہلکاروں کو گواہی سے بھاگنا مہنگا پڑ گیا

1 تعبيرية جمعہ 30 جولائی‬‮ 1202 - (دوپہر 2 بجکر 93 منٹ)

شیئر کریں:

عذیر بلوچ کیسز؛ پولیس اہلکاروں کو گواہی سے بھاگنا مہنگا پڑ گیا لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کےمقدمات میں پولیس افسرواہلکاروں کو گواہی سے بھاگنا ‏مہنگا پڑ گیا۔

عدالت نے مدعی مقدمہ انسپکٹر سجاد کےناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے جب کہ 2گواہان ‏پولیس اہلکاروں کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔

عدالت نےایس ایچ او ماری پور کو بھی شوکازنوٹس جاری کر دیا۔

عدالت میں ملزم عذیربلوچ کےخلاف 3مقدمات کی سماعت ہوئی تو گواہان پولیس اہلکارعدالت ‏میں آکر گواہی دیئے بغیر ہی واپس چلےگئےتھے۔

عدالت میں سماعت کےدوران گواہان کو بلانےکیلئےآوازیں لگتی رہیں تاہم گواہان موجود نہیں تھے۔

آئندہ سماعت پرتفتشی افسرسےکیس پراپرٹی،پولیس پیپربھی طلب کر لیے گئے۔ پولیس نے ‏عذیربلوچ کے قبضے سے کلاشنکوف برآمد کی تھی۔