اے سی لگانے کی جھنجھٹ سے چھٹکارا، پہن کر گھومیں

5 تعبيرية ہفتہ 11 جولائی‬‮ 0202 - (شام 7 بجکر 21 منٹ)

شیئر کریں:

اے سی لگانے کی جھنجھٹ سے چھٹکارا، پہن کر گھومیں ٹوکیو : انجینئرز نے شدید گرمی سے بچاو کےلیے انوکھا ایئر کنڈیشنر تیار کرلیا جسے پہن کر باہر بھی جایا سکتا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ انوکھا اور منفرد ایئر کنڈیشنر جاپانی انجینئرز سے تیار کیا ہے جس کے ذریعے اب گھر و دفتر سے باہر بھی اے سی کی ٹھنڈک سے لطف اٹھایا جاسکتا ہے۔

مذکورہ اے سی کو گردن اور کمر کے درمیان موجود مخوص جیب میں رکھا جائے گا اور یہ آلہ گردن پر تھرمو الیکٹرک کولنگ خارج کرے گا جو جسم کے درجہ حرارت کو گرمی میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک لے آئے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اے سی سردیوں میں جسم کے درحہ حرارت کو آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا دے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپانی کمپنی کی جانب سے یہ چھوٹا سا اے سی اولمپکس 2020 کےلیے تیار کیا تھا لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے اولمپکس ایک سال تاخیر کا شکار ہوا تو کمپنی نے اے سی کو مارکیٹ میں لانچ کردیا۔