سیاسی میدان میں رابطوں میں تیزی، پی پی رہنماؤں کی انیس ایڈووکیٹ سے اہم ملاقات

1 تعبيرية پیر 12 اپریل‬‮ 1202 - (شام 7 بجکر 13 منٹ)

شیئر کریں:

سیاسی میدان میں رابطوں میں تیزی، پی پی رہنماؤں کی انیس ایڈووکیٹ سے اہم ملاقات کراچی: شہر قائد میں سیاسی میدان میں رابطوں میں تیزی آگئی ہے، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے سابق پی ایس پی رہنما اور سینئر سیاست دان انیس ایڈووکیٹ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اس ملاقات میں پیپلز پارٹی کی جانب سے ناصر حسین شاہ اور سعید غنی سمیت دیگر شامل تھے، ملاقات میں انیس ایڈووکیٹ کے بھائی لئیق احمد، رئیس خان اور سابق رہنما پی ایس پی سیف یار خان بھی شریک تھے۔

پیپلز پارٹی رہنماؤں نے انیس ایڈووکیٹ سے ان کے بھائی اور بھتیجی کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خونی کی، جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے انیس ایڈووکیٹ کو پی پی میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔

انیس ایڈووکیٹ نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں، اور اس طرح کی ملاقاتیں چلتی رہتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی لوگ تو ملتے رہتے ہیں، کسی سے دشمنی نہیں، جو میرے گھر آئے گا اس کے لیے دل اور دروازے کھلے ہیں۔

پیپلزپارٹی کا پی ڈی ایم کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلانپیپلزپارٹی کا پی ڈی ایم کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان

پیپلز پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے انیس ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ انھوں نے فی الوقت کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ آج پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف بننے والے اپوزیشن جماعتوں کے اہم اور بڑے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے باقاعدہ طور پر علیحدگی اختیار کر لی ہے۔