‏ ’لاک ڈاؤن کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں‘‏

1 تعبيرية جمعہ 30 جولائی‬‮ 1202 - (سپہر 4 بجکر 51 منٹ)

شیئر کریں:

‏ ’لاک ڈاؤن کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں‘‏ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں ‏مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیے جانے کے فیصلے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن ‏یومیہ ودیہاڑی دار مزدوروں کا معاشی قتل ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی چوتھی لہر کی اطلاعات کافی دنوں سے آرہی تھیں لیکن اس کے ‏باوجود سندھ حکومت نے ہمیشہ کی طرح عوام بالخصوص مزدور طبقے کے روزگارکے لیے کسی ‏قسم کاکوئی متبادل انتظام نہیں کیا اور نہ ہی ویکسینیشن کے عمل کا بہتر نظام بنانے کے لیے ‏کوئی مؤثر اقدامات کیے گئے۔

حافظ نعیم الرحمن کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے ویکسینیشن کے نظام کو کرونا کی روک ‏تھام کے لیے بروقت اور مؤثر بنایا جاتا تو آج عوام طویل لائنیں لگا کر اذیت کا شکار نہ ہوتے،کرونا ‏سے بچاؤ کے لیے ڈاکٹرز اور حکومت مسلسل سماجی فاصلے کی ہدایت کررہی ہے لیکن دوسری ‏جانب سندھ حکومت کے مختلف سخت اقدامات کی اطلاعات کے بعد ویکسینیشن مراکز میں ‏شدید اژدھام ہے اور کرونا ایس اوپیز کی پابندیوں کا خیال کیے بغیر عوام طویل لائنیں لگانے پر ‏مجبور ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت بتائے کہ کرونا وائرس کی پہلی لہر کے موقع پر معاشی طور پر ‏متاثر ہونے والے عوام کے لیے اربوں روپے کے کرونا ریلیف فنڈکہاں استعمال کیے گئے؟ اور یہ بھی ‏بتایا جائے کہ حالیہ لاک ڈاؤن کے بعد کراچی میں بسنے والے ہزاروں یومیہ کمانے والے اور دیہاڑی ‏دار مزدور وں کی مالی امداد کے لیے کیا اقدامات کیے گئے کیونکہ مہنگائی و بے روزگاری کے ‏باعث عوام کی اکثریت شدید مشکلات و پریشانیوں کا شکار ہیں اور انہیں بنیادی ضروریات زندگی ‏کے لیے مواقع میسر نہیں آرہے ہیں۔