’آزادی کی نعمت کا اندازہ شیر کی خوشی سے لگایا جاسکتا ہے‘

1 تعبيرية ہفتہ 22 فروری‬‮ 0202 - (دوپہر 21 بجکر 85 منٹ)

شیئر کریں:

’آزادی کی نعمت کا اندازہ شیر کی خوشی سے لگایا جاسکتا ہے‘ بھارت میں محکمہ جنگلات کی پولیس نے ایک ایسے سرکس کے شیر کو ریسکیو کیا جو 13 سال سے چابک کے خوف میں زندگی بسر کررہا تھا۔

عام طور پر اگر سرکس کے شیر کو دیکھا جائے تو یہ دیگر کے مقابلے میں کمزور اور خوف زدہ نظر آتا ہے کیونکہ اس کا ٹرینر شیر کو کھانا اُسی وقت ڈالتا ہے جب سرکس ختم ہوجاتا ہے۔

بھارت کے محکمہ جنگلات کی پولیس کے افسر نے انٹرنیٹ پر شیر کو ریسکیو کرنے کے بعد اُسے آزاد کرنے کی ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیر نے جب 13 سال بعد پہلی بار گھانس کو دیکھا اور اُس پر قدم رکھا تو وہ جذباتی ہوگیا اور مٹی کو چاٹنے بھی لگا۔ شیر نے خوشی کے عالم میں ادھر اُدھردوڑ لگائی۔ اس سارے منظر کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر ہوئی جسے دیکھ کر صارفین بھی جذباتی ہوگئے۔

مذکورہ ویڈیو انٹرنیٹ پر چوبیس گھنٹے قبل شیئر ہوئی جس کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

ٹویٹر صارفین نے ویڈیو پر کمنٹس کرتے ہوئے کہا کہ ’آزادی کی نعمت کا اندازہ شیر کی اس خوشی سے لگایا جاسکتا ہے‘۔ چند صارفین نے انسانوں کو خود غرض قرار دیا اور سرکاری ادارے سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے تمام جانوروں کو فوری ریسکیو کرائیں‌ جو انسانوں‌ کی قید میں‌ ہیں۔