پہلا ٹیسٹ میچ: نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کا ٹاکرا کب ہوگا؟

1 تعبيرية بدھ 13 نومبر‬‮ 9102 - (صبح 8 بجکر 84 منٹ)

شیئر کریں:

پہلا ٹیسٹ میچ: نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کا ٹاکرا کب ہوگا؟ نیپئر: نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21نومبر سے 25نومبر تک مونٹ مونگنوئی میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد انگلینڈ کی ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل ایک چار روزہ ٹور میچ کھیلے گی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 نومبر تک مونٹ مونگنوئی کھیلا جائے گا۔

جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 29 نومبر سے 3 دسمبر تک ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ سری لنکا کے لیے شیڈول کا اعلان بھی کر دیا ہے جس کے مطابق ٹیسٹ سریز19مارچ سے شروع ہوگی، انگلش ٹیم آئندہ سال مارچ میں سری لنکا کا دورہ کرے گی جہاں وہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 19 سے 23 مارچ تک گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم جبکہ دوسرا ٹیسٹ 27 سے 31 مارچ تک آر پریماداسا اسٹیڈیم، کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلش ٹیم دو ٹور میچز بھی کھیلے گی۔

خیال رہے کہ 10 نومبر کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ ٹائی ہوگیا تھا، جس کے بعد سپر اوور میں انگلش ٹیم نے کامیابی کے ساتھ سیریز بھی تین دو سے اپنے نام کرلی۔