پب جی کی بندش، سرپھرے نوجوانوں نے گیم کھیلنے کا طریقہ تلاش کرلیا

1 تعبيرية ہفتہ 11 جولائی‬‮ 0202 - (شام 6 بجکر 95 منٹ)

شیئر کریں:

پب جی کی بندش، سرپھرے نوجوانوں نے گیم کھیلنے کا طریقہ تلاش کرلیا لاہور: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے پب جی کی وجہ سے ہونے والی چار خودکشیوں کے بعد ملک بھر میں آن لائن گیمنگ سروس پر پابندی عائد کی مگر سرپھرے نوجوانوں نے اُس کا توڑ نکال لیا۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے یکم جولائی کو ملک بھر میں موبائل پر کھیلے جانے والے آن لائن گیم پب جی پر عارضی پابندی عائد کی۔

پب جی پر عارضی پابندی کا فیصلہ پنجاب میں ہونے والی چار نوجوانوں کی خودکشیوں کے بعد کیا گیا تھا۔

گیم کی بندش کے بعد کئی بار صارفین نے پب جی کی سروسز دوبارہ کھولنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر احتجاج کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ گیمر پر لگائی جانے والی پابندی فوری طور پر ہٹائے۔

پاکستان میں پب جی گیم پر پابندی عائدمزید پڑھیں: پاکستان میں پب جی گیم پر پابندی عائد

نمائندہ اے آر وائی نیوز بابر خان نے چند ایسے نوجوانوں سے ملاقات کی جو بندش کے باوجود بھی پب جی گیم معمول کے مطابق کھیل رہے ہیں۔

نوجوانوں نے اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پلے اسٹور پر کئی وی پی این ایپلیکیشنز موجود ہیں، جنہیں ڈاؤن لوڈ کر کے گیم کھیلا جاسکتا ہے۔

نوجوانوں نے بتایا کہ گیم کی بندش کے بعد انہوں نے بھی وی پی این (ورچوئل پرائیوٹ نیٹ‌ورک) ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کی اور اب وہ اسی کی مدد سے ہی گیم کھیل رہے ہیں ۔