امتیابھ بچن کے حوالے سے افسوسناک خبر، مداح‌ افسردہ

5 تعبيرية ہفتہ 11 جولائی‬‮ 0202 - (شام 7 بجکر 9 منٹ)

شیئر کریں:

امتیابھ بچن کے حوالے سے افسوسناک خبر، مداح‌ افسردہ ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کرونا وائرس کا شکار ہوگئے جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔

بالی ووڈ انڈسٹری کے 77 سالہ نامور اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ میں کرونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتے کی شام امیتابھ بچن کو طبیعت خراب ہونے کے بعد ممبئی کے نانا وتی اسپتال منتقل کیا گیا۔

امیتابھ بچن نے گزشتہ دس روز میں ملاقات کرنے والوں سے درخواست کی کہ وہ بھی احتیاط کریں اور علامات اپنا ٹیسٹ ضرور کروائیں۔ انہوں نے بتایا کہ اہل خانہ اور ملازمین کا بھی ٹیسٹ کروایا گیا ہے جس کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

بگ بی کے ٹویٹ کے بعد اُن کے چاہنے والے افسردہ ہوگئے اور انہوں نے جلد صحت یابی دعاؤں کے ساتھ اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ پرستاروں میں سے چند نے کہا کہ یہ خبر اُن کے لیے ناقابلِ یقین ہے۔

چند روز قبل بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار لاک ڈاؤن کے دوران ہی اپنی فلم کی ریکارڈنگ کررہے تھے جس پر اُن  کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

امیتابھ بچن نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے شوٹنگ کے وقت تمام احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھا تھا اور اداکاروں کے درمیان سماجی فاصلے کو برقرار رکھا گیا تھا‘۔